سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںایران کے جوہری اور میزائیل پروگرام نہ صرف خطے کےلئے بلکہ پوری...

ایران کے جوہری اور میزائیل پروگرام نہ صرف خطے کےلئے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں: بینی گینٹر

تل ابیب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری اور میزائیل پروگرام نہ صرف خطے کے ممالک کے لئے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

ایران میں ابراہیم رئیسی کو ملک کا صدر منتخب کیا جانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ تہران انتہا پسندی، توسیع پسندی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینی گینٹز نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کو ایران میں صدر منتخب کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایران وسیع پیمانے والے ہتھیاروں کے حصول کی طرف گامزن ہے اور وہ خطے کے ممالک بالخصوص اسرائیل کے لیے خطرات پیدا کررہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایران کا جوہری اور میزائل پروگرام نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنے وجود کو درپیش خطرات سے صرف نظر کیے بغیر اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے جوہری خطرے کو بھانپیں اور ایران کو خطرناک ہتھیاروں کی حصول سے روکیں۔

خیال رہے کہ ایران میں حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی 60 فی صد ووٹ حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ رئیسی ڈیڑھ ماہ کے بعد موجودہ صدر حسن روحانی کی جگہ وزارت عظمی کا منصب سنھبالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز