یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںایران کے ساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔ اسرائیل وزیر...

ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔ اسرائیل وزیر دفاع

تل ابیب( ہمگام نیوز ) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے اعلان کیا ہے کہ “ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان موجود ہے۔”

یہ بات انہوں نے منگل کے روز اعلیٰ فوجی حکام، بشمول چیف آف اسٹاف کے ساتھ ایک جامع سیکیورٹی جائزہ اجلاس میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کی بحالی سے روکنے کے لیے ایک مؤثر منصوبہ تیار کرنا ضروری ہے۔ یہ بات ان کے دفتر سے جاری بیان میں بتائی گئی۔

اسی سلسلے میں اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے پیر کے روز ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ “معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا۔”

انہوں نے ایک سیکیورٹی اجلاس میں کہا “ایران ہماری آنکھوں کے سامنے ہے اور لڑائی ابھی باقی ہے … ہم شام اور حزب اللہ کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور روکنے کا عمل جاری رکھیں گے۔”

یاد رہے 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر شدید فضائی حملے کیے، جن میں ایرانی فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں کو بھی قتل کیا گیا۔

جواب میں ایران نے اسرائیل پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے ذریعے حملے کیے۔

یہ جنگ اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب 22 جون کو امریکا نے بھی مداخلت کرتے ہوئے تہران کے جنوب میں واقع فوردو کی زیرزمین یورینیم افزودگی تنصیب اور اصفہان و نطنز (وسطی ایران) میں دو جوہری مراکز پر بی ٹو بمباروں سے شدید بم باری کی۔

اس کے جواب میں ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، لیکن ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بالآخر 24 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز