دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایران کے متحدد کمپنیوں اور اہم شخصیات پر پابندیاں عائد: امریکا

ایران کے متحدد کمپنیوں اور اہم شخصیات پر پابندیاں عائد: امریکا

 

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرینگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق امریکا نے تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تازہ اقدام میں امریکا نے جمعرات کے روز ایران سے تعلق کے الزام میں متعدد افراد اور اداروں پر پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے کچھ چین اور سنگاپور میں میں قائم کمپنیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایک بیان جاری کیا جس میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں عاید کرنے کی وضاحت کی گئی ہے۔ وزارت نے 8 ایسے اداروں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت اور خریداری میں حصہ لیا۔

گذشتہ پیر کو امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں جن میں ایران کے وزارت تیل، وزیر تیل، ایرانی نیشنل آئل کمپنی اور نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی سمیت اس کے تیل کے شعبے کو پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

امریکی ذرائع نے بتایا کہ ایران نے عراقی بینکوں کو حزب اللہ کو رقوم منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی اداروں پر پابندیاں عاید کرنا “زیادہ سے زیادہ دباؤ” مہم کا ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد ایرانی حکومت کی طرف سے اپنے ہمسایہ ممالک کو خطرے میں ڈالنے کی سازشوں کو روکنا اور ایران کو مشرق وسطٰی میں عدم استحکام پیداکرنے کے اقدامات سے باز رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز