سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںایرانی مالیاتی 20کاروباری نیٹورکس پر پابندی لگادی:امریکی وزیر مالیات اسٹیون

ایرانی مالیاتی 20کاروباری نیٹورکس پر پابندی لگادی:امریکی وزیر مالیات اسٹیون

واشنگٹن (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) امریکی وزیر مالیات، اسٹیون منوچن نے ایران کے مختلف مالیاتی نیٹورک پر پابندیوں کے نفاز کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہیں ۔ اور مالیاتی نیٹ ورک کم از کم 20 کاروباری اداروں پر مشتمل ہے، جو ’بسیج کوآپریٹو فاؤنڈیشن‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اور رازداری میں کام کرتا ہے تاکہ اس کی کثیر ارب ڈالر کی ملکیت اور کنٹرول کے بارے میں کسی کو پتہ نہ چلے، اور یہ نیٹ ورک ایران کی کارسازی، کان کنی، دھاتوں اور بینکاری کی صعنتوں سے تعلق رکھتا ہے۔منوچن نے کہا ہے کہ ’’یہ وسیع نیٹ ورک بسیج کے زیریں ڈھانچے کے لیے رقوم فراہم کرتا ہے، جو درپردہ کم عمر سپاہیوں کی بھرتی، تربیت اور تلقین زہن سازی کے کام سے وابستہ ہے، جن سپاہیوں کو ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کی ہدایات پر عسکری نوعیت کا کام سونپا جاتا ہے‘‘۔یہ پابندیاں امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی اقدام کا حصہ ہیں، تاکہ ایران کو مسلسل دباؤ میں رکھا جائے کہ وہ خطے میں جارحیت،مداخلت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کار روائیاں بند کرے۔ تعزیرات کے تحت امریکیوں پر اس نیٹ ورک یا اس کے ذیلی اداروں کے ساتھ کاروباری لین دین کی روک لگا دی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت امریکی تحویل والے علاقے میں نیٹ ورک کے اثاثے منجمد کرد یے گئے ہیں۔امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بینک ملت، مہر اقتصاد بینک، مہر اقتصاد ایرانی سرمایہ کاری کمپنی اور پانچ دیگر سرمایہ کاری اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔مشرق وسطیٰ میں ٹریکٹر بنانے والے سب سے بڑے کارخانے، ایران ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی؛ اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے کے اسٹیل کے سب سے بڑے ادارے، اصفحان مبارک اسٹیل کمپنی کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔
امریکہ نے منگل کے روز ایرانی کاروباری اداروں کے ایک نیٹ ورک پر تعزیرات عائد کی ہیں، جس کے لیے اس کا کہنا ہے کہ یہ فوجی طرز پر تربیت یافتہ ایرانی فورس کی مدد کرتے ہیں، جو نیٹ ورک مبینہ طور پر ایران کے طاقتور سپاہ پاسداران انقلاب میں بھرتی کرنے کے لیے کم عمر سپاہیوں کو تربیت فراہم کرکے تعینات کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز