تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی ایک رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو علی الصباح مغربی ایران میں کئی شہروں میں زور دار دھماکے سنے گئے تاہم ابھی تک ان کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ رپورٹروں کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ دھماکے سنندج، دہكلان، كامياران، ہمدان، كرمانشاه، جوانرود اور دیگر شہروں میں ہوئے۔
بعض جگہوں پر دھماکوں کی آواز کی شدت سے دروازے اور کھڑکیاں لرز گئیں اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ بات ایرانی نیوز ویب سائٹ “رکنا” نے بتائی۔
ادھر اسد آباد قصبے کے حاکم نے تصدیق کی ہے کہ ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی گئی ہے تاہم اس کا ذریعہ واضح نہیں ہو سکا۔
سوشل میڈیا پر سرگرم ایرانی صارفین نے وڈیو کلپ جاری کیے ہیں جن میں نظر آنے والے دھماکوں سے لگ رہا ہے کہ یہ طیارہ شکن توپوں کے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران میں گذشتہ مہینوں میں اس طرح کے کئی واقعات دیکھے گئے ہیں۔
گذشتہ عرصے کے دوران میں تہران اور تل ابیب کے بیچ کشیدگی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت کے لیے مغربی ممالک کی واپسی کو اسرائیل بارہا تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔