دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںایران: 2017-2018 میں ہونے والے تاریخی احتجاج میں حصہ لینے والے مزید...

ایران: 2017-2018 میں ہونے والے تاریخی احتجاج میں حصہ لینے والے مزید 5 افراد کو پھانسی دینے کا اعلان

 

تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق تہران سے آنے والی اطلاحات کے مطابق ایرانی حکام کی طرف سے 2017-2018 میں ہونے والے تاریخی احتجاج میں حصہ لینے والے پانچ مزید لوگوں کو پھانسی دی جا رہی ہے۔ پانچوں افراد کو ایران کے صوبے ایشفان میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں ایران کے خلاف سازش کرنے کے جرم میں پھانسی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک ایرانی حکام پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر الزام عائد کرتے ہیں جنہیں تہران حکام مسترد کرتے ہوئے انہیں امریکا کی طرف سے سازش قرار دیتے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے ادارے ایرانی حکام پر ان الزامات کو ہمیشہ دہراتے ہیں۔

تین سال قبل ایران کی تاریخ میں حکومت کے خلاف ہونے والے سب سے بڑے احتجاج میں حصہ لینے والے کئی افراد کو اب تک لاپتہ کرتے ہوئے پھانسی دی گئی ہے۔ ایران حکومت مخالف اور انسانی حقوق کے اداروں کیلئے ایک خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے جہاں میڈیا کی آزادی سے لیکر انسانی آزادی انتہائی سنگین حالات کا سامنا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز