یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںایسے عمل سے گریز کریں جو باہمی تصاد م کا سبب بنے۔...

ایسے عمل سے گریز کریں جو باہمی تصاد م کا سبب بنے۔ بی این ایم شہید غلام محمد

 کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ( شہید غلام محمد )مرکزی آرگنائز ر کا مریڈ مولا داد نے اپنے بیان میں موجودہ تبدیلی ہوتے ہوئے صورتحال کو تجزیہ طلب ، غور وفکر ،سوچ وبچار کا عامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک کو سمتیں فراہم کرنا اور بلوچ قوم کے شعورو آگاہی میں اضافہ کرنا ،حالات پر گہری نظر رکھ کر حکمت ودانائی سے قوم وتحریک کی راہیں متعین کرنا ہم سب کی ترجیحات ہونا چائیے۔آپسی اختلافات یا غلط فہمیاں تحریک کیلئے نیک شگون ہر گز نہیں۔اس قسم کی چیزیں تحریکوں کیلئے ذہرِقاتل ہوتے ہیں۔آپسی اختلافات ہی نے اریٹریا ،السلواڈور، اور دوسری بہت سی تحریکوں کو ناکامی سے دوچار کردیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ پر خطر صورتحال میں ہونا تو یہ چائیے کہ قومی امنگوں اور خواہشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے۔اور یگانگت وقومی اتحاد کی طرف بڑھتے ہوئے تبدیل ہوتے صورتحال کے پیش نظر تحریک میں سائنسی فکر کو فروغ وقت و حالات کے مطابق دیرپا عمل کے ذریعے آگے بڑھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بحث ومباحثہ مثبت تنقید وتحقیق سے کوئی چیز مبرا حتیٰ کہ میری ذات بھی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں ایک بزرگ کی حیثیت سے اور ماضی کے تلخ تجربات کو دیکھتے ہوئے تمام جہد کاروں سے یہ کہتا ہوں کہ کسی ایسے عمل سے گریز کریں جو باہمی تصاد م کا سبب بنے اور سوائے پچھتا وے کے اور کچھ ہاتھ نہ آئے ۔لہذا تعمل، برداشت، بردباری سے کام لیتے ہوئے مظلوم ومحکوم قوم او ر اسکی تحریک کو آگے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز