سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںایف -بی -ایم تمپ کی جانب سے 13نومبر بلوچ شہداء کےحوالے سے...

ایف -بی -ایم تمپ کی جانب سے 13نومبر بلوچ شہداء کےحوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

کیچ(ہمگام نیوز) 13 نومبر شہدائے بلوچستان ڈے کی مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے کیچ تمپ میں ایف بی ایم کی جانب سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس ریفرنس میں فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنان و زمہداران مرد و خواتین حضرات نے شرکت کی۔ فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے اس تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر ہماے لیئے وہ انمول دن یے جس دن بلوچستان کے تمام شہداء کو یاد رکھا جائیگا۔ بلوچ گلزمین کیلئے ان میں وہ تمام شہداء شامل ہیں، جنھوں نے ہمارے وطن کیلئے اپنی قیمتی جان قربان کردی۔یہ شہیدوں کی ہی مرہون منت یے کہ  ہم ان کی بے بہا قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک درست راستے پر گامزن ہو کر محکم عزم کے ساتھ اپنے منزل کی جانب رواں دواں ہو کر مسلسل آگے درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ہمیں اپنے تمام شہداء کی فکر و قربانی کے  تحریک آزادی کے ساتھ اسی طرح آگے بڑھنا چائیے ،اور راستے میں کئی بھی کسی بھی موڑ اور جگہ پر ہمیں پیچھے نہیں مڑ کے دیکھنا چائیے ۔آخر میں انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بلوچ گلزمین کیلئے 13 نومبر کے اپنے تمام بلوچ شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز