نیویارک(ہمگام نیوز )گزشتہ روز فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے امریکی شہر نیویارک میں جاری یونائیٹڈ نیشن جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران نیویارک میں ایک مظاہرہ کیا گیا، جو کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہا مظاہرے میں شریک کارکنوں نے پلے کارڈ، بینر اور پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچستان میں ڈھائے گئے مظالم کے خلاف دنیا کو آگاہی دینے کیلئے پمفلٹ اور آزاد بلوچستان کے جھنڈے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے بلوچستان پر پاکستانی قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ کومقبوضہ بلوچستان میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ یہ مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا یاد رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ایک مرتبہ پھر اسلام کارڈ کھیلنے کی کوشش کی اور مسئلہ کشمیر پر انڈیا کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دینے کے ساتھ ساتھ مغربی دنیا کو اپنی جہادیوں اور مذہبی شدت پسندی کے بل پر مرعوب کرنے کی ناکام کوشش کی۔