پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںایف بی ایم کی جانب سے جرمنی میں منعقد جاری دستخطی مہم...

ایف بی ایم کی جانب سے جرمنی میں منعقد جاری دستخطی مہم دوسرے دن بھی جاری رہا

بیلیفیلڈ (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جرمنی میں منعقدہ “بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” کے عنوان سے جاری دستخطی مہم دوسرے دن بھی جرمن صوبے نارتھ ویسٹ فالیا کے شہر بیلیفیلڈ یونیورسٹی میں جاری رہا جس میں کل کی نسبت آج طلباء اور دیگر افراد کی شرکت زیادہ دیکھنے میں آئی۔مہم میں بی ایس او آزاد کی بھی شرکت رہی اور جرمن زون کے صدر شار حسن بلوچ بھی شریک رہے۔ یاد رہے کہ آج اس مقام پر مہم کا دوسرا اور آخری دن تھا جس کے دوران سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے فری بلوچستان موومنٹ کے موقف کی تائید و حمایت کی۔ شرکاء نے پیٹیشن پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ وطن پر پاکستان اور ایران کی غیر قانونی قبضہ اور بلوچ وطن میں قابضین کی تشویشناک حد تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بلوچ سیاسی کارکنان کی اپنے وطن سے دوری مگر دوسرے ممالک میں بھی ان کو پاکستان و ایران کے نام سے شناخت کرنا یقیناً قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مہذب اقوام کو چاہئیے کہ وہ بلوچ قوم و سرزمین کو ایک مقبوضہ وطن اور قوم شناخت کرکے اپنے انسانی فرض ادا کریں۔ یہ مہم اپنے اگلے مرحلے میں جرمن صوبے نارتھ ویسٹ فالیا کے کسی دوسرے بڑے شہر میں منعقد ہوگی جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ اعلامیے میں فری بلوچستان موومنٹ نے کہا کہ اسی روانی سے یہ مہم پورے جرمنی کے تمام صوبوں اور تمام بڑے شہروں میں جاری رہیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز