فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے کیچ کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ
کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور اور پاکستانی نام نہادالیکشن کے خلاف کیچ کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کیا گیا. وال چاکنگ میں لکھا گیا کہ ” چائنا (سی پیک ) بلوچستان میں ایک نئی ایسٹ انڈین کمپنی ہے ۔ اور پاکستانی زیر قبضے میں کوئی شفاف الیکشن نہیں ہونگے۔ جبکہ دیگر مقامات پر فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور کے خلاف وال چاکنگ کرتے ہوئے لکھا گیا”سی پیک بلوچوں کیلئے موت اور بربادی کی مانند ہے”.
واضح رہے رواں ماہ میں پاکستانی الیکشن اور استحصالی پروجيکٹ سی پیک کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے مکران کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کیا گیا ہے جس میں تربت ، پسنی، تمپ ، مند ، اور پنجگور سرفہرست ہیں۔