دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںایف بی ایم 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے...

ایف بی ایم 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جرمنی کے شہر بون میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی

برلن ( ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کارکنان عالمی انسانی حقوق کے دن ایران اور پاکستان کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیئے احتجاجی مظاہرے منعقد کریں گے ـ

فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا کہ احتجاجی مظاہرہ 10 دسمبر کے دن دوپہر 1:30 بجے جرمنی کے شہر بون میں ڈوئچے ویلے کے مرکزی دفتر کے سامنے منعقد کیا جائے گا جو شام 4:30 تک جاری رہے گا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ایف بی ایم کے بین الاقوامی آگاہی مہموں کا حصہ ہے جس کے ذریعے بلوچستان پر غیر قانونی قبضے، بلوچوں کی آزادی کی تحریک کو بزور طاقت دبانے اور بلوچ وطن میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ نے 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن قرار دیا تاکہ انسانی وقار کو برقرار رکھا جا سکے اور تمام لوگوں کو اس بات کا شعور دیا جا سکے کہ زمین پر ہر فرد احترام کا مستحق ہےکسی انسان کو اس کی قومیت، جنس، نسل، رنگ، مذہب عقیدہ اور زبان کی بنیاد پر کسی امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10 دسمبر 1948 کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی چارٹر کی منظوری دی تھی اور اس کے بعد سے یہ دن انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ فری بلوچستان موومنٹ ہر سال آگاہی مہمات، پروگرامز اور ریلیاں نکالتی ہے تاکہ آزاد دنیا کو پاکستان اور ایران کی طرف سے بلوچستان کے لوگوں کے خلاف کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ ایران اور پاکستان کی ریاستی افواج انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں جن میں بڑے پیمانے پر اغوا یا جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل، اجتماعی سزا، نسلی امتیاز اور بلوچستان میں جبری ڈیموگرافک تبدیلیاں شامل ہیں۔

بلوچ سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسند لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوکر مقبوضہ اور مظلوم بلوچوں کے لئے اپنی آواز اٹھائیں تاکہ دنیا میں پاکستان اور ایران کے مظالم اور جرائم کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز