چهارشنبه, جنوري 22, 2025
Homeخبریںپولیس پر فائرنگ حملہ آور گرفتار،

پولیس پر فائرنگ حملہ آور گرفتار،

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ میں پولیس پر فائرنگ کیا جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آوروں کو زخمی حالات میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کلی بنگلزئی میں تین مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے سے تینوں حملہ آورں کے پاؤں پر گولی لگی۔ پولیس نے زخمی حالات میں حملہ آوروں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت حسنین ولد سعید احمد محمد حسنی سکنہ منگوچر ، ظہور احمد ولد محمد حسین سکنہ ڈھاڈر اور محمد اسماعیل سکنہ ڈھاڈر کے نام سے ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز