سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںایف سی قافلے پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ،...

ایف سی قافلے پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ، شہید ساتھی کو انکی خدمات پر خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی آر اے

 کوئٹہ (ھمگام نیوز) بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاہے کہ ان کے سرمچاروں نے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں رند علی چوک کے مقام پر ایف سی کے کافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے۔

بی آر اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے گوادر کے علاقے پسنی میں شادی کور کے مقام پرتنظیم کے سرمچار علی مراد عرف کوہی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

شہید علی مراد گزشتہ تین سالوں سے بی آر اے کے ساتھ منسلک تھا وہ انتہائی ایماندار اور مخلص ساتھی تھے، مادر وطن کی آزادی کیلئے ان کی خدمات پر بی آر اے انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز