ماشکیل (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی ایف سی چیک پوسٹ ماشکیل کی جانب سے تیل لانے والے لوگوں کو ناجائز تنگ کرنے کرنے باعث مقامی تیل سے وابستہ گاڑی ڈرائیور شدید کرب میں مبتلا ہے
تفصیلات کے مطابق تیل سے وابستہ لوگ ایف سی کی جانب سے تیل والے گاڑیاں کو جودر سے تیل کی اجازت ملنے کی باوجود پکڑا جانے سے شدید پریشان ہے
مقامی ڈرائیور کے مطابق ان کے گاڑیوں کو قابض پاکستانی فورس ایف سی ایک ایک مہینہ تک گاڑیوں کو بلاجواز بند کرکے بعد میں اپنی مرضی کے مطابق انکی گاڑیوں کو اس حالت میں مالکان کے حوالے کیا جاتا جو بعد میں بلکل کام کے نہیں ہوتے ہے۔ان میں ایسے غریب لوگوں کی گاڑی بھی شامل ہیں جنہوں اپنے گاڑی اور سرمایہ کو قسطوں پر لیا ہے۔لیکن پکڑنے کے بعد گاڑی کو خالی مالک کے حوالے کرتے اور تیل پر خود قبضہ کر لیتے ہیں جو اس عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء ہے۔مقامی ڈرائیوروں کے مطابق تیل سے منسلک گاڈی ڈرائیوروں کو قابض ایف سی کے طرف سے اجازت ملنے کے باوجود ماشکیل ایف سی کی جانب سے اس طرح کہ ناجائز رویہ استعمال کرنا ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے