کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹر فورم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم ایس اور ڈی ایم ایس کو فوراََ ٹرانسفر کیا جاے،
ایم ایس سنڈیمن پراونشل ہاسپٹل کوئٹہ کی لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ بد تمیزی اور بد معاشی ایم ایس ڈاکٹر سلیم ابڑو کی پولیس اور سیکورٹی گارڈز کے ساتھ فیمیل جنرل او پی ڈی کے لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ بد سلوکی اوربد تمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت سلیم ابڑو اقتدار اور طاقت کے نشے میں اپنے اقدار بھول چکے ھیں ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ھمارے معاشرے میں بہن اور بٹییوں کے ساتھ کس طرح پیش آیا جاتا ھے ترجمان نے کہا کہ فیمیل OPD کے ختم کرنے کی ًمذمت کرتی ھے اور اس کے دوبارہ بحالی کا مطالبہ کرتے ھے اور ایم ایس سنڈیمن صوبائی ہاسپٹل کے رویہّ کی کے مذمت کے ساتھ ساتھ ان کے فوراَََ تبادلے کا بھی مطالبہ کرتے ھے،
آخر میں وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر سلیم ابڑو صاحب کو سی ایم ھاوس میں ہی تعنیات کیا جائے کیونکہ وہ ھر جگہ یہی کہتے رہتے ھیں کہ میں سی ایم کے گھر کا بندہ ھوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا تو بی ڈی ایف چاھتا ھے کہ گھر کا بندہ گھر پر ہی رہ جائے۔


