کوئٹہ( ہمگام نیوز ) خاران کے رہائشی ایم فل کے طالب علم ثناء بلوچ کے لواحقین نے ان کی بازیابی کی اپیل کردی۔
ثناء بلوچ کو قابض پاکستانی فوج نے 11 مئی 2020 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے جبری طور پر اغواء کیا تھا جو ابھی تک بازیاب نہیں ہو پایا ہے۔ ثناء بلوچ کے لواحقین نے حکومت و ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ثناء بلوچ کے جبری اغواء کی وجہ سے ہم ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہیں جلد بازیاب کرکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔
واضح رہے ثناء بلوچ ایم فل کے طالب علم ہیں جنہیں کچھ وقت قبل قابض ریاستی فوج نے جبری طور پر اغواء کیا تھا، ثناء بلوچ کی طرح مقبوضہ بلوچستان میں ایسے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قابض پاکستانی فوج نے اغواء کیا ہے جو سالوں سے اذیت خانوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔


