دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںایک اور بلوچ قیدی کو بیرجند جیل میں پھانسی دے دی گئی

ایک اور بلوچ قیدی کو بیرجند جیل میں پھانسی دے دی گئی

بیرجند (ہمگام نیوز) حالوش نیوز ایجنسی کے حوالے سے اطلاع ملی ہے گزشتہ روز 8 جون کو بیرجند جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی ہے ـ

اس قیدی کی شناخت “محمد رضا ناروہی ولد امیر ناروہی ہے جو کہ شادی شدہ تھے اور دزاپ/زاہدان رہائشی تھا ـ

رپورٹ کے مطابق اس شہری کو 2019 میں بیرجند مشہد شاہراہ پر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

رپورٹ میں ایک باخبر ذریعہ کے حوالے سے کہا گیا ہے: “اس قیدی کو آخری ملاقات کے لیے اس کے اہل خانہ کو پیشگی اطلاع کے بغیر پھانسی دی گئی۔”

 

اس اطلاع کے موصول ہونے تک اس قیدی کی پھانسی کا اعلان ایرانی میڈیا یا سرکاری ذرائع نے نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز