سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںایک اور بلوچ کو زاہدان کے سنٹرل جیل میں قیدی کو...

ایک اور بلوچ کو زاہدان کے سنٹرل جیل میں قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح، ہفتہ، نومبر 6 2021 کو دزاپ/زاہدان کے سینٹرل جیل میں “منشیات سے کے الزام میں گرفتار بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی ـ

تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو صبح کے وقت پھانسی دی گئی اس قیدی کی شناخت دزاپ ضلع شیرآباد سے تعلق رکھنے والے یاسر گورگیج ولد ناصر ہے ـ

یاسر کو دو روز قبل جیل حکام نے دزاپ سینٹرل جیل میں قید تنہائی میں منتقل کیا تھا۔ قیدی کے اہل خانہ نے گزشتہ روز ان سے آخری ملاقات کی تھی۔
اس شہری کو 2017 میں دزاپ سے گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں تھے ـ علاقائی ذرائع کے مطابق یاسر گورگیج کو وکیل تک رسائی نہیں دی گئی تھی ـ

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو اسی جیل میں جواد قلجائی نامی بلوچ قیدی کو قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی۔ یہ بھی واضح رہے رواں ہفتہ اب تک 4 بلوچ شہریوں کو ایران کے مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز