Homeخبریںایک بلوچ شہری میناب میں استقلال جھیل میں ڈوب کر جانبحق

ایک بلوچ شہری میناب میں استقلال جھیل میں ڈوب کر جانبحق

میناب ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 6 اکتوبر کو ایک بلوچ شہری میناب شہر کے استقلال ڈیم کی جھیل میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق کہا جاتا ہے کہ دو بلوچ شہری مناب شہر میں استقلال ڈیم کی جھیل میں اندر گئے اور دونوں ڈوب گئے لیکن دوسری شہری نے تیر کر بشمکل اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگیا ـ

رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک نے خود بچاتے ہوئے بعد میں ریسکیو ٹیم نے انہیں بچا لیا جبکہ دوسرا شہری ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اطلاع ملنے تک دونوں شہریوں کی شناخت کے بارے میں مزید معلومات موصول نہیں ہو سکی

مناب کے گورنر ماجد صلاحشور کے مطابق یہ دونوں شہری ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے رودان شہر کے دھگلکن گاؤں کے رہنے والے تھے ، جو کل برنطین گاؤں سے دریائے راستے پر ماہی گیری کے لیے استقلال ڈیم گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا ، “امدادی کارکنوں نے اسے بچانے کی کوشش کی ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا نہیں کیونکہ کمک پہنچنے تھے دوسرا شخص ڈوب چکا تھا ـ
مناسب تفریحی سہولیات اور کھیلوں کی مناسب جگہ کی کمی کی وجہ سے بہت سے شہری ہر سال سمندر ، دریاؤں یا ڈیموں میں ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Exit mobile version