کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقےڈیفنس سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ایک بلوچ بازیاب ہو گیا.
پاکستانی قید سے بازیاب ہونے والے بلوچ فرزند کی شناخت وارث علی ولد محمد سکنہ ہوزئی مند کے نام سے ہو گئی ہے جسے 19 جون 2019 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے فورسز نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.
جبری طور پر اغوا بلوچوں کیلئے قائم تنظیم “وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز” نے وارث علی کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے.