یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںاے این پی اور پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف ایف...

اے این پی اور پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر کی سخت مذمت کرتے ہیں، پی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدرطاہرشاہ کاکڑصوبائی جنرل سیکرٹری سخی کاکڑنے اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی اور دیگر سیاسی کارکنوں پرہونے والے ایف آئی آر کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے آئین میں ہرشہری عام وخاص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی اظہار رائے دیں اوراحتجاج کریں پشتون ایس ایفاس طرح کے ایف آئی آرکا سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اوراس ایف آئی آر کو نہ صرف اصغر خان اچکزئی کے خلاف بلکہ پورے پشتون قوم کے خلاف سمجھتی ہیانہوں نیمزید اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایف آئی آر پشتون قوم کی اس ریاست کے اندر ذیلی حیثیت کااحساس دلانا ہے ہم کسی بھی غلط ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ہرفورم پرڈٹ کر کھڑے رہے ہیں اور ہمیشہ رہینگے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ضیا دور کا بھی مقابلہ کیا آج اس دور کا بھی کرینگے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان سیکیورٹی اداروں میں موجود ان شر پسند عناصر کو بتا دینا چاہتی ہیں کہ ہم اپنے قائدین کے خلاف اٹھنے والی ہر انگلی اورہر قوت کا مقابلہ جانتے ہیں اور قوم کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ناروا ایف آئی آر کو فورختم کیا جائے ہم اس مملکت کے آئین کے پابند ہیں اور ہمیں اس آئین میں آزادی رائے، پرامن احتجاج اورجلسہ جلوس کا آئینی حق حاصل ہے۔ ہمیں آئین سے ماورا اقدامات قابلِ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز