خار(ہمگام نیوز)خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع باجوڑ ایجنسی کے علاقے یوسف آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء شاہ خالد اور اس کے کزن کو قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسی روڈ پر ایف سی اور پولیس چوکی کے بیچ و بیچ انسپکٹر سید گل کو بھی مسلح افراد نے قتل کردیا تھا ـ
خیال رہے کہ شاہ خالد کے والد اور قبائلی مشر کو بھی اسی روڈ پر نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا، اور اس حملے میں شاہ خالد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پچھلے دو ماہ سے ٹی ٹی پی کے ساتھ فائر بندی کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں حملوں کا ایک نیا اور تیز سلسلہ شروع ہوا ہے ـ
لیکن ٹی ٹی پی کی پالیسی میں واضح تبدیلی یہ دیکھنے کو ملی ہے کہ ان تمام حملوں میں عوام اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا ہے ـ