Homeخبریںباجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ 3افراد جانبحق 26 زخمی

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ 3افراد جانبحق 26 زخمی

باجوڑ (ہمگام نیوز ڈیسک) آمدہ اطلاعات کے مطابق پشتون وطن باجوڑ ایجنسی میں زوردار بم دھماکہ ہوا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابتک 3 افراد کے جاں بحق 26 کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی جائے وقوعہ کی جانب حرکت شروع کر دی ۔جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے پیش آیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 3 شخص جاں بحق ہو گئے ہیں ،اس دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے ہوتے ہی ہر جانب زخمی پڑے ہوئے تھے ۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا گیادھماکہ ہونے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی میتوں کو بھی ضروری کاروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔اس موقع پر فورسز نے علاقے میں گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔آخری اطلاعات انے تک اس واقعے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔البتہ ماضی میں ان علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان (TTP) نے متعدد بم دھماکوں کی زمہ داری قبول کی یے۔

Exit mobile version