Homeخبریںتمپ فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5فوجی اہلکارہلاک متعددزخمی کیئے:سربازبلوچ

تمپ فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5فوجی اہلکارہلاک متعددزخمی کیئے:سربازبلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ شب پاکستانی افواج نے کیچ کے علاقے تمپ میں دازن کے قریب بی آر اے کے ساتھیوں کے راستے کی ناکہ بندی کر کے انہیں چاروں اطراف سے محاصرے میں لینے کی کوشش کی، اس دوران فورسز اور وطن کے سربازوں کے درمیان ایک طویل جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے مارے جانے والے اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت حوالدار غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے
بہترین گوریلا جنگی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ساتھیوں نے فورسز کے محاصرے کو توڑ کر باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
بی آر اے کی مزاحمت آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیگا۔

Exit mobile version