زہکلوت ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے رودبار میں گزشتہ روز اور آج ہونے والی شدید طوفانی اور سیلابی بارشوں کے بعد جنوبی شہر رودبار کے گاؤں کروچان زہکلوت کے لوگوں کی حالت تشویشناک ہے اور لوگ سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں۔
حکام کی عدم توجہ کے باعث سیلابی صورتحال میں مریضوں کو ٹریکٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچانا پڑ رہا ہے۔
بارش سے سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور بلوچ شہریوں کے کئی گھر زیر آب آگئے ہیں۔
رودبار کرائسز ہیڈ کوارٹر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ لوگوں کی حمایت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر کچھ خطرے سے دوچار رہائشی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔