بارکھان( ہمگام نیوز )ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بارکھان کے مختلف علاقوں آندہاری، چھپر، کہارئوڑ، کچھی بوہڑی میں کل سے بڑے پیمانے پر پاکستانی فورسز کی آمد کی اطلاعات ہیں آج بھی پاکستانی فورسز مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہے اور مذکورہ پہاڑی علاقوں میں آپریشن کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، نمائندہ ہمگام کے مطابق کل پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد بارکھان سے نکل کر پہاڑی علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں اور پہاڑوں میں مقیم بلوچ آبادیوں کو بھی تنگ کر رہے ہیں. مقامی آبادیوں پر دھاوا بول کر انہیں بلوچ سرمچاروں کے ٹھکانوں کی نشاندہی پر مجبور کیا جا رہا ہے اور انہیں فورسز دھمکیاں دے رہے ہیں کہ بلوچ وطن زادوں کو آپ لوگ خوراک مہیا کرتے ہیں اور سرمچار ہم پر حملہ آور ہوتے ہیں. اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی بھی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی ہے
مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کا بھی خاص تعین نہیں ہو پا رہا ہے. مقامی لوگ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ پاکستانی فورسز زیادہ سے زیادہ نفری تعینات کر رہی ہے تاکہ بربریت کو مذکورہ علاقوں سے وسعت دیکر باقی بلوچ علاقوں کو بھی فوجی بربریت کی زد میں لایا جا سکے. یاد رہے اس سے قبل بھی شکست خوردہ پاکستانی فورسز مذکورہ علاقوں میں خونی بربریت کر چکا ہے اور دوران بربریت غریب اور لاچار بلوچوں کو علاقہ بدر کیا جا چکا ہے.


