چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںبارکھان : بلوچستان اسمبلی کے رکن نے ہمیں نجی جیل میں رکھا...

بارکھان : بلوچستان اسمبلی کے رکن نے ہمیں نجی جیل میں رکھا ہواہے ، خاتون کی فریاد

بارکھان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق عبد الرحمان کھیتران نے ہمیں قید کیا ہوا ہے، ہر روز میری بیٹی اور مجھ سے زیادتی کرتے اور کرواتے ہیں ، میرے بیٹے کو بھی قید کیا ہوا ہے کوئی ہمیں آزاد کرائے، یہ بات ایک مغوی ایک خاتون نے قرآن پاک، ہاتھ میں اٹھائے سیاسی سماجی سوشل تنظیموں سمیت عام سولین سے ویڈیو زریعے اپیل کر رہی ہیں کہ وہ انھیں نجی جیل سے آزاد کرائیں ۔

آپ کو معلوم ہے مزکورہ بلوچستان اسمبلی کے وزیر کی ظلم بربریت ، عام سولین خواتین بچوں کو اغوا کرواکر نجی جیل میں قید رکھنے بارے اکثر آڈیو ویڈیو ز کسی نہ کسی طرح سے مغوی مرد و خواتین وائرل کرکے سوشل میڈیا زریعے اپیل کرتے رہتے ہیں کہ انھیں آزاد کروایا یا کروائی جائے ۔

 چند ماہ پہلے ، عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے کا بھی ویڈیو وائرل ہوا تھا ، جس میں وہ ایک خاندان بارے اپیل کر رہے تھے انھیں بازیاب کیاجائے کیوں کہ میرے باپ نے اپنے نجی جیل میں انھیں قید رکھا ہواہے ، جہاں ان سے جنسی زیادتی بھی کی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز