بارکھان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بارکھان کے علاقے جاگن کے کچے راستہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ بچہ جان بحق ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق بچہ گاۓ کو شہر لے کر آرہا تھا بارودی سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے .
بچہ شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
ہسپتال میں ڈاکٹرز عملہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔اور اس دوران بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جانبحق ہوگیا.
ورثا نے نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔