کوئٹہ (ہمگام نیوز )شہید بالاچ مری کے زوجہ نے اپنے ایک بیان میں قدیر بلوچ کے ویڈیو پیغام کو پاکستانی فوج اور ایجنسیوں کی بلوچ رہنما حیربیار مری کے خلاف سازش قرارد یتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو پیغام میں یہ دعوی کیا گیا کہ یہ پیغام نواب مری کی جانب سے بلوچ قوم کے لیے شہید بالاچ مری کی شہادت کے محرکات کے حوالے سے ہے ۔ کیا نواب مری کو اپنے خاندان میں اور باقی بلوچ قوم میں کوئی ایماندار اور معتبر شخص نہیں ملا جس کے زریعے وہ قوم کو پیغام دیتا، کیا کوئی ذی شعورقدیر بلوچ کے اس دعوے کو سچ مان سکتا ہے ؟ ہم نواب مری کو قریب سے جانتے تھے نواب مری اپنی بات ہمیشہ خود کہا کرتے تھے انہیں اپنی بات کہنے کے لیے کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی تھے جب کاہان میں نواب مری کی جانشین مقرر کرنے کے حوالے سے نواب مری سے منصوب ایک بیان نواب مری کے زندگی کے آخری دنوں میںآیا تھا نواب مری نے اس بیان کا بھی خود اپنے ترجمان کے زریعے تردید کیا تھا اب جب نواب مری حیات نہیں تو نواب مری کے نام سے منصوب اس طرح کا پیغام نواب مری کے روح کو تکلیف دینے کے لیے دشمن کی چال ہے ۔ شہید بالاچ مری کی زوجہ نے کہا کہ پاکستان نے بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں بالاچ کو شہید کیا اس حقیقت سے ہماری خاندان سمیت پوری بلوچ قوم آگاہ ہے ۔ حیربیار مری کی بلوچ قومی آزادی کے لیے جدوجہد بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے افغانسنان سے بلوچستان واپسی سے قبل ہی قومی آزادی کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا اور بعد میں بالاچ مری بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ حیربیار مری اور بالاچ مری کے خلاف پاکستانی فوج کی سازشیں نئی نہیں ہیں ان سازشوں کا آغاز کافی پہلے ہوئی ہے جب حیربیار اور بالاچ نے اپنے علاقے میں الیکشن جیت کر بھی پاکستان کے پارلیمان میں پاکستانی غلای کا حلف لینے سے انکار کیا تھا اس کے بعد پاکستانی فوج نے بالاچ مری پر کوہستان مری میں حملے کیے لیکن وہ ناکام رہے۔ ۲۰۰۷ میں بالاچ مری کی شہادت کے بعد بھی پاکستانی فوج نے اس طرح کے کافی پروپیگنڈے کیے کہ بالاچ مری کو ان کے اپنے ساتھیوں نے شہید کیا تھا جس کی نواب مری نے اپنے حیاتی میں تردید کی لیکن آج وہی پاکستانی پروپیگنڈا قدیر بلوچ کے زبانی دہرا ریا جارہا ہے۔
پاکستا ن نے بالاچ مری کو شہید کر نے کے بعد حیربیار مری کو لندن میں گرفتار کروایا تھا اور ان کے باعزت بری ہونے کے بعد سے پاکستان نے کچھ بلوچوں کے زریعے حیربیار مری کے خلاف سازشوں کا آغاز کیا تاکہ بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کو کمزور کیا جاسکے
شہید بالاچ مری کے زوجہ نے مزید کہا کہ پاکستان شروع سے بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کو ناکام بنانے کے لیے طرح طرح کی سازشیں کر رہا ہے بلوچ قوم کو چاہیے کہ پاکستان کی ان سازشوں کو سمجھ کر انہیں ناکام بنائیں اور شہیدوں کی مشن کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کریں


