چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبانُک کریمہ بلوچ کی جسد پسنی زیرو پوائینٹ تک پہنچ گئی، تربت...

بانُک کریمہ بلوچ کی جسد پسنی زیرو پوائینٹ تک پہنچ گئی، تربت ڈی بلوچ چوک پر لوگ جمع ہونا شروع، مختلف علاقوں میں کرفیو کا سما

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع تربت سے ہمگام نمائیندے کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ بانُک کریمہ بلوچ کی جسد پسنی زیرو پوائینٹ تک پہنچ گئی ہے۔ قافلے میں ایمبولینس کے علاوہ قابض پاکستانی فوج اور فورسز کی کئی گاڑیاں شامل ہیں۔

تربت اور گردونواح کے تمام علاقوں میں موبائل سروس معطل کردی گئی ہے اور تمپ مکمل طور پر قابض فوج کے گھیرے میں ہے اس کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں خوف کا حصار توڑتے ہوئے تربت ڈی بلوچ چوک پر لوگ بڑی تعداد میں بلوچستان کی بیٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہورہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کراچی سے لیکر تمپ تک ہر جگہ لوگوں کو قافلے سے دور رکھنے کی کوشش جاری رہی تاہم لوگ سڑکوں پر کھڑے ہوکر سرزمین کی عظیم بیٹی کو الوداعی سلامی اور خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔ تربت اور گردونواح خاص طور پر تمپ کو چاروں طرف سے محاصرے میں لیا جاچُکا ہے اور پورے علاقے میں کرفیو کا سما ہے۔

کریمہ بلوچ کی میت جیسے ہی کراچی پہنچی تمام تر بلوچستان کے موبائل نیٹ ورک سروس معطل کردی گئیں جو تاحال بحال نہ ہوسکیں تاہم ان تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ریاست عوام کو بانُک کریمہ کی الفت سے دور نہ رکھ سکی اور لوگ جگہ جگہ جمع ہوتے گئے۔ ڈی بلوچ چوک تربت پر کئی گھنٹے قبل ہی تربت اور گردو نواح کے لوگ آکر جمع ہونا شروع ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز