چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبانک کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کو تحویل میں لینا قبضہ گیر...

بانک کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کو تحویل میں لینا قبضہ گیر پالیسیوں کی انتہا ہے: بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کو کراچی ایئرپورٹ پر سیکورٹی اداروں نے تحویل میں لے کر سخت سکیورٹی حصار میں اُن کے آبائی علاقے پہنچایا جا رہا ہے جبکہ عام عوام کو آخری دیدار اور قومی اعزاز سے باز رکھنے کےلیے مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال قبضہ گیر پالیسیوں کی انتہا ہے.

انھوں نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ کو بلوچ سماج میں ایک قومی رہنما کی حیثیت حاصل ہے اور وہ بلوچ قومی تحریک کی ایک سرخیل رہنما تھیں. انھوں نے بلوچ قومی تحریک کو دوام بخشنے کےلیے سیاسی مزاحمت کا راستہ اپنایا اور ہمیشہ ہی سے علم و شعور کا پیکر بنی رہیں.ریاستی بربریت اور ظلم و ستم کے خلاف بانک کریمہ ایک سیسہ پلائی دیوار بنی رہیں اور قومی شعور کی خاطر انھوں نے دریائے سندھ سے لیکر مکران تک احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کی ہے.

انھوں نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں پر قدغن کے باعث جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے اور بلوچ کیس کو عالمی دنیا تک پہنچانے کےلیے بیرون ملک سرگرم رہیں. سیاسی حوالے سے سرگرم رہنے اور حہد مسلسل کا استعارہ بننے کی وجہ سے بانک کریمہ ہمیشہ سے قبضہ گیر کی آنکھوں کو کٹھکتی رہی ہے. انھیں اُن کی سرگرمیوں کی وجہ سے دھمکیاں دی گئیں اور اُن کے خاندان کے کئی افراد کو قتل کر دیا گیا. بانک کریمہ بلوچ کا شمار بلوچ قومی تحریک کے اولین خواتین کرداروں میں ہوتا ہے اور اُن کی سحر انگیز شخصیت کی وجہ سے آج ہزاروں بلوچ خواتین مختلف محاز پر بلوچ قومی تحریک میں عظیم کردار ادا کر رہی ہیں.

اپنے بیان کے آخر میں انھوں نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں قتل بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے. ریاست ایک جانب بلوچ رہنماؤں کو قتل کرتا ہے جبکہ دوسری جانب اُن کی لاشوں کو سخت سیکورٹی حصار میں دفناتا آیا ہے.ریاست ایسے خوف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے جہاں عام عوام کو اُن کے رہنماؤں کے قتل پر ماتم کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے. بانک کریمہ بلوچ کے جنازے اور آخری دیدار کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا قبضہ گیر پالیسیوں کی انتہا اور عالمی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز