سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبحر احمر میں زوردار دھماکے سے ایرانی آئل ٹینکر کو آگ لگ...

بحر احمر میں زوردار دھماکے سے ایرانی آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی

جدہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق عالمی نیوز اجنسی رائیٹر نے ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ کے قریب ایک زوردار دھماکے سے ایرانی آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی ہے۔ اس آئل ٹینکر کا تعلق نیشنل ایرانی آئل کمپنی سے ہے، جدہ سے 60 کلومیٹر کی دوری کے فاصلے پر یہ دھماکہ واقع ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دھماکے سے بحر احمر میں بھاری مقدار میں تیل بہہ رہا ہے۔ عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوے رپورٹ دی ہے کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز