لندن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لندن میں وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
علاوہ ازیں امریکی شہر ہیوسٹن میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے۔