لندن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں پچھلے ایک ہفتے میں چاقو زنی کی 18 وارداتیں ہوئے ہیں جن کے باعث چھ افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔ بازار اور دیگر پبلک جگے کھولنے کے بعد سے چاقو زنی کی وارداتیں پھر بڑھ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چاقو زنی کی 18وارداتوں میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اکتیس مئی کو ایک ہی دن میں لندن سمیت تین علاقوں میں سرِعام چاقو زنی کی وارداتوں میں تین افراد مارے گئے۔