چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبرلن،جرمن دارالحکومت نیدرزیکسن کے شہرسالزگٹر بائرن کے شہر آوگس برگ میں دستخطی...

برلن،جرمن دارالحکومت نیدرزیکسن کے شہرسالزگٹر بائرن کے شہر آوگس برگ میں دستخطی مہم منعقدکیا گیا:FBM

برلن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کا منعقد کردہ جاری دستخطی مہم بعنوان “ بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” آج بیک وقت جرمنی کے تین الگ، الگ صوبوں کے شہروں میں منعقد ہوئی۔
فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مہم آج جرمنی کے تین صوبوں کے الگ الگ شہروں میں منعقد ہوا جو انتہائی کامیاب رہا۔ آج مہم جرمن دارالحکومت اور صوبائی حیثیت کے حامل شہر برلن، نیدر زیکسن کے شہر سالزگِٹر اور بائیرن کے شہر آؤگس برگ میں بیک وقت منعقد ہوا جس میں عوام کی طرف سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور لوگوں نے بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیا اور فری بلوچستان موومنٹ کے “بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” کے موقف کی اپنے دستخط فراہم کرکے حمایت کی۔
اس دوران شرکاء نے بات کرتے ہوئے بلوچستان کی آزاد و خود مختار وطن کو بزور طاقت قبضہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی باعث تشویش ہے کہ اقوام متحدہ کے ممبر ممالک اس طرح کے گھناؤنے اور خطرناک اقدامات میں ملوث ہیں جہاں انہوں نے ایک طرف تو تمام بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہوئی ہو اور دوسری طرف ایک آزاد و خودمختار سرزمین پر چڑھائی کرکے اس کی داخلی معاملات کو اپنے زیردست لاکرعوام کو بزور شمشیر غلام بنانے کے مکروہ عمل میں ملوث ہو، مزید یہ کہ غلامی سے انکار اور اپنی آزادی کی جدوجہد کرنے پر بلوچ عوام کو اقوام متحدہ کے تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں، حراستی قتل، فوجی آپریشن کے علاوہ دیگر تمام جرائم میں ملوث ہو کر آزادی کی تحریک کو دبانے کی غیر انسانی کوشش اقوام متحدہ سمیت تمام مہذب اقوام کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ تمام ذمہ دار قوتوں کو چاہئے کہ اس ظلم کے خلاف کھل کر آواز اٹھائیں اور بلوچ عوام کی آزادی کی تحریک کا ساتھ دیں تاکہ بلوچ عوام بھی دیگر اقوام کی طرح اپنے بنیادی حق آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔
فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ مہم کل بھی یعنی 23 مارچ کو جرمن دارالحکومت برلن اور بائیرن کے شہر آؤگسبرگ میں منعقد ہوکر جاری رہیگی۔
The on going signature campaign held by Free Balochistan Movement titled “Balochistan is neither Pakistan nor Iran” was successfully held in three different Provincial cities of Germany. According to provided details to media by FBM “Today the campaign was held in the German capital Berlin along with Augsburg a city in the province of Bavaria and in a city of Niedersachsen called Aglitter.” Hundreds of people participated and favoured the the campaign by providing their signatures.
The participants while talking with FBM members denounced the occupation of Balochistan by two foreign invaders Pakistan and Iran. They emphasised and said it’s really regrettable that such crimes like forceful occupation of a sovereign state are being committed by two UN member states. At one hand Pakistan and Iran have signed all the International charters and treaties but at the other hand they are into an open violation of the same. Moreover to suppress the Balochistan freedom movement these member states are also involved in abductions, custodial killings, military operations and other inhuman activities. These crimes against humanity are a question mark for United Nations and other civilized nations who believed to be champions of Human Rights. All the concerned are supposed to be openly raising their voices and support Balochistan’s freedom struggle so that Baloch nation also avails its very basic right of freedom and liberty with dignity.
According to the details provided by Free Balochistan Movement the campaign will still be continued for tomorrow 23rd March in Augsburg and Berlin. With the same continuation the campaign will be held in all the German provinces and bigger cities which will be announced to media on due time.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز