پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبزمان میں قابض ایرانی فوج کے ہاتھوں دو بلوچ شہریوں کا قتل

بزمان میں قابض ایرانی فوج کے ہاتھوں دو بلوچ شہریوں کا قتل

بزمان ( ہمگام نیوز ) حالوش نیوز کے مطابق آج 30 اگست کو چاہ کمال آپگرم کے علاقے جبر آباد دلگان میں ایرانی دہشت گرد آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اس علاقے کے دو بلوچ خانہ بدوش شہید ہوگئے۔

ان دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت 22 سالہ “محسن شلیبر” ولد نبی بخش سکنہ بزمان اور 25سالہ عبدالغفور شلیبر ولد ابراہیم کے طور پر بتائی گئی ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق چونکہ محسن اور عبدالغفور خانہ بدوش ہیں، وہ چاہ کمال بزمان کے آپگرم کے علاقے میں اور قابض ایرانی مائننگ لینڈ کے قریب اپنے مویشیوں اور اونٹوں کی تلاش میں تھے، جنہیں دلگان چوکی پر تعینات قابض ایرانی فوج براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز