چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںبسیمہ، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

بسیمہ، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

واشک (ہمگام نیوز) بسیمہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے بسیمہ میں کلی ساجد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عادل ولد عبدالستار سمالانی جاں بحق ہوگیا تاہم آخری اطلاعات تک قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے اور مزید تفتیش مقامی لیویز فورس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز