کابل (ھمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ نے اپنے وطن میں پاکستانی فوج کی جانب سے پشتون عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور PTM عہدیداروں کے نام ایف آئی آر و گرفتاریوں کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہروں کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج و مظاہرہ منعقد کیا گیا تھا ۔ پروگرام کے منتظمین کے مطابق پاکستان نے ردعمل اور اس احتجاج کو کاونٹر کرنے کیلئے تربیت یافتہ کرایہ کے دہشتگردوں کے زریعئے اس احتجاجی کیمپ کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کیلئے وہاں بمب کا دھماکہ کروایا۔جس سے 11 افراد زخمی ہوئے اور پکتیا گردیز سے تعلق رکھنے والے ایک شہری زین الدین شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں شہید ہوگئے تھے۔اس احتجاجی کیمپ جو غازی اسٹیڈیم میں لگایا گیا یے۔ جہاں بیھٹے ہوئے پشتون تعفظ موومنٹ کے کار کنان اور مشران سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جاکر تعزیت اور سیاسی و اخلاقی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ اس کیمپ میں سیاسی و اخلاقی ہمدردی اور شہید زین الدین کی تعزیت کے لیئے ایف بی ایم کے ممبر جان محمد بلوچ نے شہید کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی مزید یہ کہ کمیسون حقوق بشر ہیومن رائٹس کے شاہد برمل نے بھی اس کیمپ کا دورہ کرکے شہید کے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔جہاں انھوں نے جان محمد بلوچ کے ساتھ بلوچستان میں ہونے والے فوجی آپریشن،جبری گرفتاریوں کی مزمت اور بلوچ قومی آزادی جدوجہد کی اخلاقی و سیاسی حمایت کی۔ جان محمد بلوچ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے زمہدار اور صحافی جناب سیلاب مسعود صاحب کے ساتھ پشتون موومنٹ کے مشر رحمت ګيلانوال کو بلوچ پرچم والی ٹوپی ،افغان بلوچ یونٹی ایش ٹیگ والی کی چین،عبوری آئین بلوچستان لبریشن چارٹر کی کاپی بھی حوالے کر دی۔اس موقع پر پشتون تعفظ موومنٹ کے مشر جناب رحمت ګيلانوال صاحب نے ان کا شکریہ ادا کیا اور بلوچ قومی آزادی کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کرکے پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچستان میں جبری گرفتاریوں اور فوجی آپریشن طلم و بربریت کی مزمت کی۔فری بلوچستان موومنٹ کے ممبر جان محمد بلوچ نے گزشتہ دنوں افغان ژغورنی غورځنګ پرلت خیمہ پر بمب حملے میں زخمی و شہید ہونے والے افراد کی عیادت و تعزیت کرتے ہوئے انھیں اس کھٹن وقت میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی کہ بلوچ و پشتون و سندھی مشترکہ طور پاکستان کی غلامی کی وجہ سے اپنے وطن ہی وطن میں پاکستانی ریاست کے ہاتھوں ظلم وجبر سہہ رہے ہیں کیمپ میں موجود افغان ژغورنی غورځنګ پرلت خیمہ کے ذمہ دار رحمت گیلانوال نے فری بلوچستان موومنٹ کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ رہے اور ہم بھی ہر مشکل گھڑی میں بلوچ قوم کے ساتھ کھڑے ہیں جان محمد بلوچ نے فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے بلوچستان لبریشن چارٹر و دیگر ڈاکومنٹس جو کہ بلوچ قومی تحریک سے آگاہی کے متعلق تھی ان کے حوالے کردی دی.