شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںبلوچستان،ریکوڈک سونے کے زخائر سے پاکستان کے قرضے اتارینگے:عمران خان

بلوچستان،ریکوڈک سونے کے زخائر سے پاکستان کے قرضے اتارینگے:عمران خان

ریکوڈک کے سونے سے قرضے اتاریں گے: عمران خان

اسلام آباد (ہمگام نیوز) کٹھ پتلی پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سو نے اور تانبے کے ریکوڈک منصوبے پر ماہرین تیزی سے کام کر رہے ہیں،وہاں سے جو سونے کے ذخائر نکلیں گے اس سے غیر ملکی قرضے اتاریں گے۔ بلوچستان میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے بلوچستان کی قومی دولت کو پاکستان کے معدنی وسائل پکارتے ہوئےکہا کہ اللّٰه نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اور ہمارے پاس سونے، تانبے کے ذخائر ہیں، ہماری زمین بہت زرخیز ہے، اسے ملک و قوم کے بہتر مفاد میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بلوچستان کی سرزمین کو لوٹ کر پنجاب کو وسائل فراہم کرتا رہا ہے اور وہ اب بھی اُسی پر اپنا کام آگے بڑھا رہا ہے۔ بلوچستان کے باسی اپنے کالج کے مسائل حل کرانے کے لئے سڑکوں پر خوار ہوکر دہشت گرد پاکستانی انتظامیہ کے ڈنڈے کھا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بلوچستان کی قومی دولت بے رحمانہ طریقے سے پنجاب کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بے دریغ استعمال ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز