چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچستان، سیلاب سے مزید 15 افراد جانبحق ہونے کی تصدیق

بلوچستان، سیلاب سے مزید 15 افراد جانبحق ہونے کی تصدیق

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین اضلاع میں سے مزید 15 افراد جانبحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اموات کی تعداد 299 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب میں بہنے اور دیواریں گرنے سے ضلع جعفر آباد میں دو ، سوراب میں 2 چمن میں ایک ایک افراد جانبحق جانبحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد جون سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 299 ہوگئی ہے۔
جانبحق ہونے والوں میں 136 مرد ،90 بچے اور اور 73 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں ابتک 65 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے، رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ، موسی خیل اور دخی میں 160 ٹینٹ 350 خاندانوں کے لیے راشن سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز