کوئٹہ( ہمگام نیوز ) تربت بحریہ اسکول تربت کے نویں جماعت کے طالب علم عدنان سراج ولد سراج احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
واضح رہے کہ مزکورہ نوجوان گزشتہ دن دوستوں کیساتھ پکنک منانے گئے تھے کہ انکی گاڑی تربت تعلیمی چوک کے قریب حادثہ کا شکار ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہو گئے تھے ۔
بعد ازاں انھیں علاج کی غرض سے کراچی لے جایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگئے ۔
دوسری جانب حب وندر میں سیلاب سے بے گھر عبدالقیوم نامی شخص کا تیرہ سالہ بیٹا ٹھنڈ کی باعث ھلاک ہوگئے ہیں –
وندر متاثرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے امدادی ٹیموں کو حالیہ بارشوں میں بے گھر ہونے والے متاثرین کی لسٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ، اور وہاں ٹیموں نے بے گھر ہونے والے متاثرین کے تباہ شدہ مکانات پر کھڑے ہوکر فوٹو سیشن بھی کی تھی ، لیکن حکومتی امداد کو متاثرین تک پہنچتے پہنچتے نجانے زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومتی امداد کے منتظر سیلاب متاثرین آئے روز بے بسی میں جان کی بازی ہار رہے ہیں ، مگر عوامی نمائندگان ابتک خواب غفلت میں ہیں،
انھوں نے کہاکہ اب بھی اگر حکومت کی جانب سے متاثرین کو امداد نہیں پہنچائی گئی مزید انسانی قیمتی جان ضائع ہوسکتے ہیں-
دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب پل سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ، جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، جسے شناخت کیلئے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے۔