شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںبلوچستان بارش ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی جانی و مالی...

بلوچستان بارش ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے گزشتہ 24 کے دوران کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا یکم جون سے اب تک بارشوں کے باعث 176 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے ـ
زرعی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے ۔ گھنٹوں پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جون سے 6 اگست تک بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچی ہے ـ

جانبحقق ہونے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں اموات بولان ، کوئٹہ ، ژوب ، دکی ، خضدار کوہلو ، بیچ ، مستونگ ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ اور ہی میں ہوئی میں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جن میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل میں مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے ـ

بارشوں میں 670 کلومیٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں ، سولر پلیٹس ، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز