ہنوفر(ہمگام نیوز)فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے منعقدہ جاری دستخطی مہم بعنوان “ بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” آج حسب سابق جرمن صوبے نیدر زیکسن کے شہر ہنوفر میں منعقد ہوا۔
آج بھی مہم میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے فری بلوچستان موومنٹ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مہم میں شرکت کرکے اپنے دستخط فراہم کئے۔ شریک افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقبوضہ سرزمین جس کی ایک الگ شناخت و الگ تاریخ ہے پر بزور طاقت قبضہ کرکے اس کو اپنا ایک حصہ ظاہر کرنا حیران کُن اور قابل مذمت ہے۔ بلوچستان تاریخی طور پر نہ کبھی متحدہ ہندوستان کا حصہ تھا اور نا ہی فارس کا بلکہ انگریز آقاؤں نے بلوچ سرزمین کو کاٹ کر اس کی وحدت کو پارہ، پارہ کرکے کمزور کیا جس کی وجہ سے بلوچستان پر قبضے کو آسان بنایا تاکہ مستقبل میں اس کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ایک ایجنٹ میسر ہو۔ اب وقت آگیا ہے کہ بلوچ سرزمین کو ایک مقبوضہ سرزمین کی شناخت دیکر بلوچ عوام کو ایک مقبوضہ قوم کا درجہ میسر ہو۔
فری بلوچستان موومنٹ کے جاری۔کردہ اعلامیے کے مطابق آگاہی مہم اسی تسلسل سے آگے بڑھ کر جرمنی کے تمام صوبوں اور بڑے شہروں میں منعقد ہوگا۔