خضدار ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی اور زلزلے کا مرکز خضدار کے جنوب میں 55 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔
زلزلہ ہلکی نوعیت کا تھا اس لیے اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔


