Homeخبریںبلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسر دانیا شاہ بخش ورلڈ چیمپئن شپ...

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسر دانیا شاہ بخش ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سربیا میں ہونے والی 2021 ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے تسلسل میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے باکسر اور رنر اپ دانیال شاہبخش اپنے حریف کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ـ

60 کلوگرام کے باکسر نے کوارٹر فائنل میں لتھوانیا کے ایڈگاراس سکورڈیلس کے خلاف مقابلہ کیا، مسلسل تین راؤنڈ جیت کر باکسنگ کی تاریخ میں اپنے کانسی کے تمغے کو مستحکم کیا۔

اولمپک باکسر سیمی فائنل میں ازبک-روسی میچ کے فاتح سے مقابلہ کریں گے۔

ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ گزشتہ ہفتے پیر کو سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں شروع ہوئی تھی اور یہ 6 نومبر تک جاری رہے گی۔

Exit mobile version