کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت تربت شہر میں اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب کیچ میوزیم کے دیوار کے ساتھ قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
ہینڈ گرنیڈ چوکی کے اندر گر کر پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان سے انخلا تک قابض فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔