کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سولہ مئی بدھ کے روز سرمچاروں کا ضلع آواران میں گواش تیرتیج کے مقام پر پاکستانی فوج کے ساتھ آمنا سامنا ہوا تو ایک طویل جھڑپ شروع ہوئی، جس میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بدھ ہی کے روز سی پیک منصوبے کی روٹ پر ہوشاب اور بالگتر کے درمیان ایک چوکی پر اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہمارے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔