یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچستان لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد اور منگچر بس میں...

بلوچستان لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد اور منگچر بس میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار کی طرف جارہے تھے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے بیلہ جا رہے تھے۔

دوسری جانب قلات کے علاقے منگچر (خزینئی) میں قومی شاہراہ پر ایک بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، جسے تحویل میں لے کر آر ایچ سی مندے حاجی منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت بشیر احمد، ساکن پشین، کے نام سے ہوا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز