دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبلوچستان مختلف واقعات میں 2ہلاک ایک زخمی

بلوچستان مختلف واقعات میں 2ہلاک ایک زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) دکی میں مقامی کوئلہ کمپنی میں دھماکہ ایک مزدور جاں بحق تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی میں مقامی کوئلہ میں دھماکہ ایک مزدور جاں بحق فوری طورپر جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ 
کوئٹہ کے امیر ترین علاقے جناح ٹاؤ ن میں ایک شخص پر فائرنگ حالت نازک بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق بد ھ کو کوئٹہ کے امیر ترین علاقے جناح ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعہ خان ولد عبداللہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے زخمی کو سو ل ہسپتال کوئٹہ میں داخل کردیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 
ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے خنجر کے وار کے ایک شخص قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کونامعلوم افراد نے خنجر کے وار کرکے غلام محمد کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز